vni.global
Viral News International

مالی طور پر کمزور مردوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کریں: نمرہ خان

پاکستانی  اداکارہ نمرہ خان نے بیٹیوں کے والدین کو ایک اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کی شادی مالی طور پر کمزور اور دوسروں کے محتاج مردوں سے نہ کریں۔

دوسری شادی میں اختلافات اور بدسلوکی کی خبروں کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں اور مسلسل مبہم پیغامات کے ذریعے خواتین کے حقوق اور عزتِ نفس پر روشنی ڈال رہی ہیں۔ حال ہی میں انسٹاگرام اسٹوری پر ایک وائرل پیغام شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مالی طور پر غیر مستحکم اور محتاج مردوں کو بھکاریوں سے تشبیہ دی اور اس بات کی حمایت کی کہ رشتہ طے کرتے وقت لڑکے کی مالی حیثیت کو مدنظر رکھنا انتہائی ضروری ہے تا کہ آئندہ زندگی میں مسائل سے بچا جا سکے۔

اداکارہ آج کل اذیت دہ اور غلط رویوں کے حامل مردوں کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ کسی غلط، زہریلی یا غیر متوازن شادی میں گھٹنے کے بجائے ایک خاتون کے لیے تنہا اور خودمختار زندگی بسر کرنا کہیں زیادہ بہتر اور عزت بخش ہے۔ واضح رہے کہ نمرہ خان اور ان کے شوہر کی جانب سے فی الحال باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کے حالیہ پیغامات کو مداح ان کی ذاتی زندگی اور درپیش حالات سے جوڑ رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.