vni.global
Viral News International

فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ نےفرانس کو شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی

میامی میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز اور تاریخی میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی ہے۔

یہ میچ ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچز میں سب سے زیادہ گول ہونے کا ایک نیا ریکارڈ بھی بن گیا ہے۔

میچ کے آغاز سے ہی انگلش ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں ڈیکلن رائس نے گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔

France vs England: World Cup third place facts

پہلے ہاف میں انگلینڈ کی گرفت انتہائی مضبوط رہی جہاں کونسا نے 18ویں منٹ جبکہ بوکایو ساکا نے 37ویں منٹ اور انجری ٹائم میں گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری 0-4 کر دی۔ فرانسیسی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں کچھ حملے ضرور کیے لیکن انگلش گول کیپر نے انہیں ناکام بنا دیا۔

دوسرے ہاف میں فرانس کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا جہاں اسٹار کھلاڑی امباپے نے دو اور بارکولا نے ایک گول کر کے خسارہ کم کیا۔ تاہم، انگلینڈ کو ملنے والی پنالٹی پر ساکا نے ایک اور گول داغ کر نہ صرف اسکور 3-5 کیا بلکہ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کر لی۔

فرانس کی جانب سے چوتھا گول دیمبیلے نے اسکور کیا، لیکن میچ کے بالکل آخری لمحات میں انگلینڈ کے بیلہنگم نے چھٹا گول کر کے اپنی ٹیم کی 4-6 سے فتح یقینی بنا دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.