vni.global
Viral News International

مون سون بارشوں کے آٹھویں سپیل کا الرٹ جاری

انتیس اگست سے 5 ستمبر تک بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی

پروویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت 29 اگست سے 5 ستمبر تک اکثر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

Intermittent monsoon rainfall continues in Karachi

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، اٹک، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، گجرات، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ جیسے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ، جبکہ مری اور گلیات جیسے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

Met Office forecasts fresh rain spell for upper, central parts of country from Aug 13-15 - Pakistan - DAWN.COM

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اور متعلقہ محکموں (صحت، آبپاشی، لوکل گورنمنٹ، اور لائیو اسٹاک) کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں، بوسیدہ مکانات، بجلی  کھمبوں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.