پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کو چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب
Map of Pakistan with a large group of people (multicolored faces). Conceptual creative map, can symbolize the unity, cooperation, teamwork, variation, patriotism, social media, origins, customer...
آبادی کو نہ روکا گیا تو یہ ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ بن جائگا ، عالمی اداروں کی وارننگ
پاکستان میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے کے قریب پہنچ گیا اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں آبادی میں اضافے کی شرح 1.6 فیصد ہے جو دیگر زیادہ آبادی والے ممالک کی نسبت سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان کی اس وقت آبادی 25 کروڑ92 لاکھ ہے جس میں ہر پانچ سیکنڈ کے بعد ایک بچے کی پیدائش سے ایک شہری کا اضافہ ہورہا ہے۔
عالمی آبادی پر کام کرنےوالے ادارے ورلڈ میٹرزکی رپورٹ کے مطابق دنیا میں آبادی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک بھارت ہے جس کی آبادی ایک ارب 47 کروڑ سےزیادہ ہے اور یہاں ہر سال آبادی میں اضافہ کی شرح 0.87فیصد ہے ، دوسرا نمبر چائنا کا ہے جس کی آبادی ایک ارب 42 کروڑ ہے اوریہاں آبادی میں اضافے کی سالانہ شرح منفی0.22 فیصد ہے،اسی طرح تیسرے نمبر پر امریکہ ہے جس کی آبادی 34کروڑ 90 لاکھ ہے اور اسکی سالانہ آبادی میں اضافے کی شرح 0.51 فیصد ہے،چوتھا نمبر انڈونیشیا کا ہے جس کی آبادی 28کروڑ 78 لاکھ ہے اور یہاں آبادی میں اضافے کی شرح 0.76 فیصد ہے۔
آبادی میں تیزی سے اضافہ پاکستانی حکومتوں کی نااہلی ہے
عالمی ادارے ورلڈ میٹرزکے مطابق جس شرح سے پاکستان کی آبادی بڑھ رہے ہے تو 2035 میں پاکستان کی آبادی 30 کروڑ سے بھی تجاوز کرجائیگی ،مختلف ادوار میں آنے والی پاکستان کی حکومتوں نے اس اہم مسئلہ پر کبھی کوئی ٹھوس حکمت عملی اختیار نہیں کی جس کی وجہ سے قیام پاکستان سے آج تک ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ریکارڑ ہوا ہے۔
وفاقی وزارت بہبود آبادی کے دوبارہ قیام کی تجویز
ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے وفاقی وزارت بہبود آبادی کے دوبارہ قیام کی تجویز ہے کو 2010 میں اٹھارویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ وزارت کے خاتمے کے بعد، اس کے تمام تر انتظامی امور، پالیسیاں اور ملازمین صوبائی حکومتوں کے حوالے کر دیے گئےتاہم اس تمام عرصے میں آبادی کے کنٹرول کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے جاسکے جس پر اب دوبارہ وزارت کےقیام کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے تاکہ اس حساس معاملے پر اقدامات کئے جاسکیں ۔
بڑھتی آبادی ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ
آج پاکستان کو روزگار ،تعلیم ااور صحت جسے بنیادی سہولیات کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اگر کہا جائے کہ ملک کی بڑی آبادی بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر نابلد ہے تو غلط نہ ہوگا ، بجلی ،پانی کے مسائل ہر گھر کے ہیں ، ہنر مند اور بڑی ڈگریوں کے حامل افراد بے روزگار ہیں اور ملک سے باہر جانے کی کوششوں میں ہیں اسی طرح ، آبادی کا بوجھ صحت کے ڈھانچے کو بری طرح مفلوج کر چکا ہے۔ نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات کے حوالے سے پاکستان کا شمار دنیا کے بدترین ممالک میں ہوتا ہے۔ یونیسف کے مطابق ہر ایک ہزار میں سے 62 بچے اپنی پہلی سالگرہ دیکھنے سے پہلے ہی وفات پا جاتے ہیں، اسی طرح ایک کروڑ کے سکول جانے والے بچے سکول جانے سے قاصر ہیں ۔