vni.global
Viral News International

ایرانی درخواست پر کل دوحہ میں ملاقات ہوگی,ٹرمپ,کوئی مذاکرات طے نہیں، ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان کل دوحہ ملاقات ہوگی۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایران کی جانب سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، جس کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا ہے۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

ایران کے ساتھ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شرکت کریں گے: وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ’اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس ہفتے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے دوحہ جائیں گے، جہاں مفاہمتی یادداشت پر بات چیت جاری رکھی جائے گی‘۔

انہوں نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ان اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ساتھ ساتھ تکنیکی سطح کی بات چیت بھی کی جائے گی۔

آئندہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کوئی مذاکرات طے نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

Baghaei: Trump admits to piracy, int'l community must reject these violations

ادھرایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی مذاکرات کا شیڈول طے نہیں کیا گیا۔انہوں نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ایرانی تکنیکی وفد اس ہفتے دوحہ کا دورہ کرے گا تاہم اس کا امریکی حکام کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق ایران نے ابھی تک حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع نہیں کیے کیونکہ اس کے لیے مفاہمتی یادداشت کے بعض نکات پر عمل درآمد ضروری ہے، جو اس وقت ایران کی اولین ترجیح ہے۔

بعد ازاں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.