vni.global
Viral News International

متحدہ عرب امارات نے 3 ممالک کیلیے نئے ویزوں کا اجرا روکدیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی قومی ہنگامی، بحران اور آفات انتظامی اتھارٹی اور وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی کی جانب سے ایک اہم مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ویزوں کے اجرا پر پابندی 3 افریقی ممالک جمہوریہ کانگو، یوگنڈا اور جنوبی سوڈان سے آنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی اور یہ اقدام ایبولا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کے پیشِ نظر اُٹھایا گیا۔

ان ممالک کے شہریوں کے لیے تمام نئے ویزے، بشمول وزٹ ویزے، معطل کر دیے گئے ہیں اور ان ممالک سے آنے والے اُن مسافروں کے متحدہ عرب امارات میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی جو کسی تیسرے ملک کے ذریعے ٹرانزٹ کرتے ہوئے امارات پہنچیں گے۔

یہ نئے اقدامات 6 جون 2026 بروز ہفتہ دوپہر ایک بجے سے نافذ العمل ہوں گے۔ عالمی صحت کی صورتحال میں تبدیلی کی صورت میں ان پابندیوں میں توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پابندیوں کے باوجود متحدہ عرب امارات اور متاثرہ ممالک کے درمیان کارگو آپریشنز معمول کے مطابق جاری رہیں گے جبکہ ٹرانزٹ پروازیں بھی معطل نہیں کی جائیں گی تاکہ سامان کی ترسیل اور بین الاقوامی فضائی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.