ٹک ٹاکر عائشہ قتل کیس کا ڈراپ سین، والد، بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس نے معروف سوشل میڈیا ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کیس کا ڈراپ سین کرتے ہوئے مقتولہ کے والد اور حقیقی بھائی سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز طارق محبوب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسلا پولیس نے شواہد کی روشنی میں مقتولہ کے والد فضل، بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کے چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کے بیٹے یاسین کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق شمسو بی بی کو اس کے والد اور بھائی نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر قتل کروایا اور بعد میں قانون کو دھوکا دینے کے لیے ڈھونگ رچانے کی کوشش کی سفارش کی گئی۔
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر قائم کی گئی خصوصی ٹیموں نے 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگز اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کیس حل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان پیش کر کے انہیں سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔