vni.global
Viral News International

لیول پلیئنگ فیلڈ کیس،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،سپریم کورٹ

،سپریم کورٹ نے بلے کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی اپیل پرسماعت 10جنوری کیلئے مقررکردی

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےلیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست پرسماعت کی

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے کہاکہ الیکشن کمیشن نے تفصیلی رپورٹ جمع کرواٸی ہے رپورٹ میں۔ کوٸی خامیاں ہیں توبتائیں۔

لطیف کھوسہ نے کہاکہ رپورٹ میں الیکشن کمشنرپنجاب کے تحفظات کا کوئی ذکرنہیں ہے بنچ کی توجہ سپریم کورٹ کے آرڈرکی طرف دلانا چاہتا ہوں چیف جسٹس نے کہاکہ کھوسہ صاحب یہاں کھڑے ہوکرالیکشن کمیشن کی رپورٹ کومسترد نہیں کرسکتے،جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ چیف سیکرٹری اورالیکشن کمیشن کی رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی کے 1195 لوگوں نےکاغذات جمع کروائے،منظورہونے کی شرح 76.18فیصد ہے

چیف جسٹس نے کہاکہ ان رپورٹس کوجھٹلا رہے ہیں توجواب میں تحریری طورپرکچھ لانا ہوگا، لطیف کھوسہ بولے تحریک انصاف کے فرنٹ لائن امیدوارکے کاغذات منظور نہیں ہوئے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آپ جواب میں خود کہہ رہے ہیں کہ ٹربیونلزنے آپ کوریلیف دیا،چیف جسٹس نے کہا پی ٹی آئی کیایہ چاہتی ہےکہ100فیصد کاغذات نامزدگی منظورہوجائیں؟جوچاہتے ہیں بتائیں یہ قانون کی عدالت ہے زبانی تقریرسے نہیں چل سکتی، آپ کیا حکم چاہتے ہیں؟ عدالت کوبتائیں تاکہ کردیں۔

لطیف کھوسہ نے لیول پلیئنگ فیلڈ اورجلسے کرنے کی اجازت کی استدعا کی توچیف جسٹس نےکہاکہ عدالت کے سامنے دکھڑے نہ سنائیں ،اگرآپ کوپاکستان کے کسی ادارے پراعتبارنہیں توکیا کریں؟ یہ کوئی سیاسی فورم نہیں ہے لفاظی نہ کریں حقائق بتائیں۔

لطیف کھوسہ نے دفعہ 144 کا تذکرہ کیا تو چیف جسٹس نے کہاکہ دفعہ 144 اورایم پی اوسب کیلئے ہوگا صرف پی ٹی آئی کیلئے نہیں، یہاں دفعہ 144 نہ ہی ایم پی او کو چیلنج کیا گیا ہےچیف جسٹس نے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن کا کام انتخابات کروانا ہے،آپ کے مطابق پیپلزپارٹی،ن لیگ سمیت سب جماعتیں آپکے خلاف سازش کر رہی ہیں؟

لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں منشی سے دستاویزات چھینے کا ذکر کیا تو چیف جسٹس نے کہاکہ یہ منشی کیا ہوتا ہے وکیل یا ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ہوتا ہے منشی کوتوچیمبرزجانے کی اجازت ہی نہیں ہے، لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے چیف جسٹس نے روکتے ہوئے کہا کہ سیاسی باتیں نہ کریں ہمارے سامنے اسوقت بانی پی ٹی آئی کی کوئی درخواست نہیں،یہ کوٸی سیاسی فورم نہیں ہے ہمارے سامنے کچھ دائرہوگا تودیکھیں گے،جتنی درخواستیں آپکی آ رہی ہے اتنی کسی اورکی نہیں آ رہی ۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کی استدعا پر سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی جبکہ بلے کے نشان سے متعلق تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت 10جنوری کیلئے مقررکردی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.