vni.global
Viral News International

نگران وزیراعظم کےدس تولے سونے کی قیمت اسی ہزارروپے

نگران وزیر اعظم اور انکی کابینہ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

انوارالحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ،، انوارالحق کاکڑکے پاس 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین 80 لاکھ روپے کی ہے

دستاویزات کے مطابق نگران وزیراعظم نےدس تولے سونے کی قیمت اسی ہزارروپے ظاہرکی ہے۔ انوارالحق کاکڑکے پاس دو بینکوں میں دوکروڑبیس لاکھ روپے سے زائد ہیں ۔ انوارالحق کاکڑکے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں پچاس ہزارکے شیئرزہیں ۔ انوارالحق کاکڑ نےنے اپنے گھرکے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے ۔۔
نگران وزیرخزانہ نے واراثت میں ملنے والی اراضی بھی ظاہر کی جس کے مطابق وہ  ارپوں روپے اثاثوں کی مالک ہیں ۔۔
نگران وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کے پاس اسلام آباد میں تین ،ملتان میں دوکنال کا ایک گھر ایک فلیٹ ، کوئٹہ میں ایک پلاٹ ، اڑسٹھ لاکھ کیش ، چھ لاکھ بینک بیلنس ،، نوے اونٹ ،آٹھ ہزار آٹھ سو ستر بھیڑیاں ،چار ہزار ساٹھ بکریاں ،چار سو گائے ،چھیاسی بھینسیں ہیں ۔۔

نگران وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کے پاس ایک کروڑ ستائیس لاکھ کا گھر ،ان کی بیوی کے پاس دو گھر ، چار تولے سونے کی مالیت ستر ہزار ظاہر کی ۔۔ چھبیس لاکھ کیش ، تین لاکھ انیس ہزار کا بینک بیلنس ہے ۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.