vni.global
Viral News International

وزارت داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا

ابتدائی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی

وزارت داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ چیلنج کردیا

وزارت دفاع اور بلوچستان حکومت کے بعدوزات داخلہ نے بھی فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ چیلنج کیا ہے،

وزارت داخلہ نے ابتدائی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی جبکہ مکمل اپیل دو ہفتوں میں دائر کی جائے گی،، اپیل میں فوجی عدالتوں کیخلاف فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے

گزشتہ روز وزارت دفاع ، بلوچستان اور گزشتہ روز سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں  درخواستیں دائرکیں جس میں فوجی عدالتوں میں سویلنزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا حکم معطل کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.