vni.global
Viral News International

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش

 تہران :وزیراعظم شہباز شریف اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران میں گرینڈ امام خمینی مصلیٰ پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور نیئر حسین بخاری بھی موجود تھے۔

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریبات جاری، عالمی وفود کی آمد

تہران میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی تمام اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے خصوصی ملاقات کر کے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان نے بھی ایرانی حکام سے ملاقاتیں کیں اور ان سے الگ الگ اظہارِ تعزیت کیا۔ ملاقاتوں کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور پورے پاکستانی وفد نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی مغفرت، درجات کی بلندی اور برادر ملک ایران کے لیے خیر و سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.