vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈکپ ،5 بار کا عالمی چیمپئن برازیل ناروے سے شکست کے بعد ایوانٹ سے آوٹ

نیویارک: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا اور پہلی مرتبہ کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

نیو جرسی میں کھیلے گئے اس اعصاب شکن مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں ناروے کی جیت کے ہیرو اسٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ رہے، جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں اپنی ٹیم کی طرف سے دونوں گول اسکور کیے۔ ہالینڈ نے پہلا گول 79ویں منٹ میں کر کے ٹیم کو برتری دلائی اور پھر 90ویں منٹ میں دوسرا گول داغ کر برازیل کی واپسی کے راستے مسدود کر دیے۔ دوسری جانب برازیل کی طرف سے واحد گول میچ کے آخری لمحات میں اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے پنالٹی کک پر اسکور کیا، تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

فیفا ورلڈکپ پری کوارٹر فائنل : ناروے نے 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کو 1-2 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا

میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچنے پر ناروے کے کھلاڑیوں اور شائقین نے اسٹیڈیم میں تاریخی جشن منایا جہاں فاتح ٹیم کے کوچ اسٹیل سولبے کین نے شائقین کا لہو گرمایا اور کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں ڈرم کی تھاپ پر ‘وائکنگ رو’ جشن منایا، جبکہ ڈرم بجانے کی ذمہ داری خود میچ کے ہیرو ایرلنگ ہالینڈ نے سنبھالی۔ دوسری جانب، اس اپ سیٹ شکست کے بعد ورلڈ کپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار جونیئر شدید جذباتی ہو کر میدان میں ہی رو پڑے اور میچ کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں تاریخی رسائی حاصل کرنے کے بعد اب ناروے کا مقابلہ انگلینڈ یا میکسیکو کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.