vni.global
Viral News International

ایران امریکہ تکنیکی مذاکرات مکمل، 4 ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے جس میں جوہری امور اور پابندیوں سے متعلق آئندہ مرحلے کے لیے 4  ورکنگ گروپس تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق 4  ورکنگ گروپس قائم کیے جائیں گے جن میں پابندیوں کے خاتمے، جوہری امور، تعمیر نو اور اقتصادی ترقی، اور نگرانی و عملدرآمد کے شعبے شامل ہوں گے۔

مذاکرات میں 12 ارب ڈالر کے ایرانی اثاثے بھی بحال کرنے پر اتفاق

US eyes Iranian assets for Gulf allies' reconstruction, source says - World - Aaj English TV

ایران کے اعلیٰ ترین مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ایران کے 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فنڈز خصوصی طور پر امریکی کسانوں سے مکئی، سویا بین اور دیگر غذائی اجناس خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

تیل کی پابندیوں میں 60 روز کی نرمی

US agrees to release frozen Iranian assets held in Qatar, other banks | FMT

امریکی محکمہ خزانہ نے ایک اہم پالیسی تبدیلی کے تحت ایران کے لیے 60 روز کا ویور (صلاحیت نامہ) جاری کیا ہے، جس کے تحت ایران کو اپنا تیل اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات مارکیٹ کی اصل قیمت پر بیچنے کی اجازت ہوگی۔ اب تک ایران پر عائد پابندیوں کے باعث اسے اپنا تیل بھاری ڈسکاؤنٹ پر فروخت کرنا پڑتا تھا، تاہم اب اس فیصلے سے ایرانی معیشت میں کروڑوں ڈالر آنے کی توقع ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.