vni.global
Viral News International

ٹرمپ نے ایران پر آج رات سخت حملے کی دھمکی دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا رویہ انتہائی خراب ہے اور وہ گزشتہ 47 برس سے مشرقِ وسطیٰ میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرتا آ رہا ہے۔

نیٹو اجلاس کے موقع پر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے اور امریکہ نے ایرانی قیادت کو “ناک آؤٹ” کر دیا ہے، ایران اب مشرقِ وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ کی بنیاد پر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کی ڈیل وقت کا ضیاع ہے اور جنگ بندی بھی ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے اور اس کے بعد دوبارہ بھی جہازوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے کہا ایرانی رہنما مشرق وسطیٰ کے بدمعاش بنے ہوئے تھے اب وہ بدمعاش نہیں رہے، ایران کئی دہائیوں تک دنیا کو دھمکاتا رہا ہے، دعویٰ کیا کہ ایران 47 سال سے لوگوں کو قتل کررہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ آج رات دوبارہ ایران پر حملہ کر سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایرانیوں کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور ایران کو اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.