پاکستان کی افغان طالبان کے خلاف جوابی کارروائی جاری
پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے افغان طالبان کیخلاف زمینی و فضائی کارروائیوں میں کامیابی کا سلسلہ جاری ہے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھرپورفضائی کارروائی کےپاکس ذریعے جلال آباد میں ایمونیشن ڈیپو اورڈرونز اسٹوریج کو تباہ کردیا ۔۔
افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک افواج کی مؤثر اور ٓتباہ کن جوابی حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کوبھاری نقصان کا سامنا ہے۔۔سیکیورٹی فورسز افغان طالبان رجیم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ کا آپریشن غضب للحق کے حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر افغان طالبان کےابتک کے نقصانات بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا آپریشن غضب للحق میں ابتک افغان طالبان رجیم کے 464 کارندے ہلاک جبکہ 665 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں اسی طرح 188 چیک پوسٹیں تباہ اور31 پوسٹوں پر قبضہ کیا جاچکا ہے ۔
https://x.com/TararAttaullah/status/2028791616123634016?s=20
پریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے 192 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی گئی ہیں،، افغانستان بھر میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی کے ذریعے مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا ہے