vni.global
Viral News International

قومی باکسر فاطمہ زہرہ نےکامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے میڈیل یقینی بنادیا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی قومی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

گلاسگو میں کھیلے گئے اس مقابلے کے تینوں راؤنڈز میں فاطمہ زہرہ نے بہترین کھیل پیش کیا، جس پر پانچوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا۔ باکسنگ کے قوانین کے تحت سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے کم از کم کانسی کا تمغہ (برانز میڈل) یقینی ہو گیا ہے۔ اس سے قبل بھی فاطمہ زہرہ اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کر چکی ہیں اور وہ سیمی فائنل جیت کر فائنل تک رسائی کے لیے پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.