vni.global
Viral News International

پاکستان کی آدھی آبادی آئندہ عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اہل

الیکشن کمیشن نے ووٹرزکے اعدادوشمارجاری کر دئیے، ملک میں ووٹرز کی تعداد 12کروڑ69 لاکھ سے تجاوز کرگئی ،مرد ووٹرز 7 کروڑکے قریب جبکہ 5 کروڑ 84 سے زائد خواتین ووٹرہیں 2018 میں ملک میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار409 ووٹرتھے
ملک میں ووٹرزکی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار 272 ہے جن میں 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار258 مرد جبکہ 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 خواتین شامل ہیں ، پنجاب میں کل ووٹرز 7 کروڑ 23 لاکھ سے زائد ،سندھ میں 2 کروڑ 66 لاکھ سے زائد ، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 16 لاکھ اور بلوچستان میں 52 لاکھ 84 ہزار594 ہے ، اسلام آباد میں کل ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ41 ہزار554 ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.