vni.global
Viral News International

راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعیناتی کی منظوری ، نوٹیفکیشن جاری

راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

راولپنڈی میں امن و امان کی فضائ قائم رکھنے، عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ ضلاعی انتظامیہ کی درخواست اور امن و امان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کیا گیا ہے۔ فوج کی تعیناتی کا مقصد شہر کے حساس علاقوں میں گشت بڑھانا، اہم سرکاری تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانا اور مقامی پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو معاونت فراہم کرنا ہے تا کہ شہریوں کے جان و مال کا مکمل تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے بعد پاک فوج کے دستے شہر کے مختلف حساس مقامات پر پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ ضلاعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے ساتھ مشترکہ فلیگ مارچ اور نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کے بجائے امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.