vni.global
Viral News International

شمالی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ

سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی، ایک دہشت گرد زخمی حالت میں گرفتار

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے جو نشانہ بنایا، اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، مردان کے 41 سالہ حوالدار محمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

علاقے میں کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.