vni.global
Viral News International

ایف اے ٹی ایف کی نائب صدارت انڈیا کے پاس: کیا پاکستان کے لیے نئی مشکلات پیدا ہونگی؟

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں انڈیا کے سینیئر بیوروکریٹ وویک اگروال کو جولائی 2026 سے جون 2027 تک کے لیے ادارہ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا اس عالمی مالیاتی واچ ڈاگ کی نائب صدارت سنبھالے گا۔ اس پیش رفت کے بعد انڈیا میں بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ ‘گرے لسٹ’ میں ڈالنے کے مطالبات سامنے آنے لگے ہیں۔

اسد الدین اویسی کا مطالبہ اور انڈیا کا مؤقف

اسد الدین اویسی کا آر ایس ایس چیف موہن بھگوت کو کرارا جواب

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس نئے عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں لانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے گزشتہ برس نومبر 2025 میں دہلی کے لال قلعہ کے باہر ہونے والے کار خودکش حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم ‘دی ریزسٹنس فرنٹ’  کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے بھی دہشت گرد تنظیم قرار دیا جانا چاہیے۔

دوسری جانب انڈین وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس تقرری کو انڈیا کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قیادت عالمی سطح پر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے اور غیر قانونی مالیاتی نظاموں کو ختم کرنے پر انڈیا کی توجہ کو مزید مضبوط کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.