وفاقی کابینہ نے 2027 تا 2030 حج پالیسی کی منظوری دے دی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں نئی حج پالیسی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ماضی کی ایک ایک سالہ پالیسیوں کے برعکس یہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 4 سالہ طویل مدتی حج پالیسی اور پلان متعارف کرایا گیا ہے۔
اس نئی پالیسی کا بنیادی مقصد طویل مدتی منصوبہ بندی کو ممکن بنانا، حج آپریشنز کے انتظامات میں نمایاں بہتری لانا اور عازمینِ حج کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
اسلام آباد: 7 جولائی 2026.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی.
وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اور پلان برائے 2027-2030 کی منظوری دے دی. وفاقی کابینہ نے رواں برس بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارت کی… pic.twitter.com/IffOyaSobj
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 7, 2026
اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے رواں برس کے بہترین حج انتظامات پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزارتِ مذہبی امور کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو خصوصی طور پر سراہا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، اس نئی 4 سالہ پالیسی پر مکمل اور شفاف عملدرآمد کے لیے اب باقاعدہ معیاری طریقہ کار اور دیگر ضروری ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔
مزید برآں، سعودی عرب کے قوانین اور وقت کے ساتھ بدلتے ہوئے ضوابط سے ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے، ضرورت پڑنے پر اس پالیسی میں مناسب ترامیم بھی کی جا سکیں گی۔