فیلڈ مارشل عاصم منیر اہم دورے پر ایران پہنچ گئے
تہران / اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اہم سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ اس اعلیٰ سطح کے دورے میں وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق، اس دورے کا بنيادی مقصد علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینا اور مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے حل کے لیے پاکستان کی سفارتی و عسکری کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ اپنے قیام کے دوران، فیلڈ مارشل عاصم منیر ایرانی قیادت اور عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ سیکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔