vni.global
Viral News International

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ، ٹرانسپورٹر اورٹرینوں کے کرایوں میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان ، میٹھی عید بھی پھیکی ہوگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی  قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں اور پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ  کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

 پاکستان ریلویز نے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے، اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔

پاکستان ریلویز کے ترجمان نے کہا کہ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا۔

پبلک اور گڑز ٹرانسپورٹروں نے بھی  کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا ،مسافروں اور شہریوں سے 20سے 50فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.