vni.global
Viral News International

حوثی فورسز کا 48 سعودی تیل بردار جہاز روکنے اور 8 پر حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی برقرار

یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو سمندری راستے سے گزرنے سے روک دیا ہے جبکہ 8 سعودی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کے ملٹری ترجمان یحییٰ سریع نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثی فورسز نے بحیرہ احمر میں 5 جبکہ خلیج عدن اور بحیرہ عرب میں 3 سعودی تیل بردار جہازوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں بشمول ینبع، نجران، جازان، ابہا اور مشرقی صوبے میں واقع تیل کی اہم تنصیبات کے خلاف بھی 9 مختلف فوجی کارروائیاں کی ہیں۔

حوثی ترجمان کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد خطے میں سمندری ناکہ بندی اور بحری راستوں پر کنٹرول قائم رکھنا ہے۔ اس تازہ ترین دعوے اور کارروائیوں کے بعد خطے کی سیکیورٹی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے اور عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی سے متعلق خدشات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.