vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ،عمران خان کی نااہلی ختم کرنے کی اپیل پر فوری سماعت کی استدعا مسترد

قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے ریمارکس میں کہا کہ ابھی ججزدستیاب نہیں آپ بتا دیں جس کو بٹھا کرکیس کی سماعت کریں ؟

قاٸم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود نے توشہ خانہ فیصلہ معطلی اورلیول پلیئنگ فیلڈسے متعلق داٸردرخواستیں پرسماعت کی ، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی درخواست کے اندر بہت ہی سنجیدہ الزامات ہیں،

جواب میں وکیل لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نےکہا کہ اگر بروقت کیس درج ہوتا توآج اتنی ایمرجنسی نہ ہوتی ،وکیل شہبازکھوسہ نے توشہ خانہ فیصلہ معطلی تین رکنی بنچ کے سامنے مقررکرنے کی استدعا کی ،

قاٸم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ اسلام آباد میں صرف دوہی ججز دستیاب ہیں،توشہ خانہ کیس کم ازکم تین رکنی بنچ کوسننا چاہیے، اس ہفتے سماعت ممکن نہیں ہے ،جسٹس اطہرمن اللہ نے کہاکہ نااہلی سے متعلق فیصلہ معطل ہونے سے سزا معطل نہیں ہوتی، فیصلہ معطل ہونے سے سزا ختم ہونے کی کوئی عدالتی نظیرپاکستانی تاریخ میں نہیں ہے،

وکیل شہباز کھوسہ نے کہاکہ مخدوم جاوید ہاشمی کی سزا بھی ختم ہوئی تھی، قاٸم مقام چیف جسٹس طارق نے کہاکہ آپ کی درخواست کودورکنی بنچ صرف خارج کرسکتا ہے، کردیں؟ دو رکنی بنچ آپ کوعبوری ریلیف بھی نہیں دے سکتا کیونکہ ہائیکورٹ میں ڈویژن بنچ کا فیصلہ ہے،کیا پتا کہ یہ کیس اہم نکات سے متعلق ہو اوراس کی سماعت پانچ رکنی بنچ کرے، اگلے ہفتے قاضی فائز عیسی صاحب بھی آجائیں گے،

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.