vni.global
Viral News International

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ کل ہونگی

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم مکمل ہو گئی ہے اور پولنگ اتوار کے روز ہوگی۔ اس مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع—مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی—کے 9 حلقوں میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

مظفرآباد ڈویژن میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 621 ہے، جن میں 4 لاکھ 27 ہزار 955 مرد اور 3 لاکھ 81 ہزار 666 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پور ڈویژن میں مجموعی طور پر 1 ہزار 483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے بھی پولنگ اتوار کو ہی ہوگی، جن میں جموں کی 6 اور وادی کشمیر کی 6 نشستیں شامل ہیں، جہاں پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل نے واضح کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو کسی کی ڈکٹیشن پر کام نہیں کرتا۔ انہوں نے شہریوں سے گھروں سے نکل کر ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آزاد کشمیر کی تاریخ کے مشکل ترین انتخابات ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.