vni.global
Viral News International

ڈیرہ اسماعیل خان: سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:  سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد 11 اپریل 2022 کو پولیس پر حملے میں مطلوب تھے، حملے میں 5 پولیس کانسٹیبلز کی شہادت ہوئی تھی، اس کے علاوہ یہ دہشتگرد معصوم شہریوں کیخلاف کارروائیوں میں بھی ملوث تھے، کارروائی کے بعد دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.