گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
لاہور میں گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اڈوں سے گاڑیوں کی روانگی مکمل طور پر معطل ہو چکی ہے۔
ٹرانسپورٹرز نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردوبدل کو کاروبار کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے رد کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ مطالبات منظور ہونے تک غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال جاری رہے گی۔
ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ منسوخ کیے گئے 7 ہزار 500 گاڑیوں کے لائسنس بحال کیے جائیں، اضافی ٹیکسز واپس لیے جائیں اور ٹریفک جرمانوں سمیت مختلف قوانین پر تحفظات دور کیے جائیں۔ مال بردار گاڑیوں کی نقل و حرکت معطل ہونے سے سامان کی ترسیل کا نظام شديد متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔