vni.global
Viral News International

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی کمی

پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ریکارڈہوئی ہے۔جون 2026 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 22.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر جون میں پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات میں 15 اعشاریہ 77 فیصد کمی ہوئی ہے، اس کمی کے باوجود مالی سال 26-2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات صفر اعشاریہ 34 فیصد بڑھی ہیں۔جون 2026 میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 28 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔

Pakistan finalizing five-year textiles and industrial policies to boost exports — minister | Arab News

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات مئی 2026ء میں 1 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جبکہ جون 2025ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 52 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 26-2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 97 کروڑ ڈالرز رہیں، مالی سال 25-2026ء میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 17 ارب 91 کروڑ ڈالرز تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.