vni.global
Viral News International

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے سنسنی میچ کے بعدمصر کو 2-3 سے ہرا دیا

اٹلانٹا: فیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز پری کوارٹر فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے اس اہم میچ میں مصر نے شاندار آغاز کیا اور پہلے ہاف میں یاسر ابراہیم کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی، اسی ہاف کے دوران ارجنٹینا کو پنالٹی اسٹروک بھی ملا لیکن مصری گول کیپر مصطفیٰ شبیر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی کی ہٹ کو روک لیا جس کے بعد مصطفیٰ زیکو نے مصر کی جانب سے دوسرا گول داغ کر اپنی ٹیم کی برتری 0-2 کر دی۔

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا مصر کو 2-3 سے ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار واپسی کی جہاں میچ کے 80 ویں منٹ میں رومیرو نے پہلا گول کیا اور اس کے ٹھیک تین منٹ بعد لیونل میسی نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا

میچ کے آخری لمحات میں فرنانڈیز نے تیسرا گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو میچ میں 2-3 سے فتح دلا دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.