vni.global
Viral News International

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لٹر کمی

حکومتِ پاکستان کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 97 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے۔

 یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ عوامی سطح پر مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ حکومت کے اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی استحکام آنے کی امید کی جا رہی ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.