vni.global
Viral News International

نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد میں قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کے اخلاق و کردار کی تعمیر سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیرتِ طیبہ اخلاق و کردار کا کامل ترین نمونہ ہے اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ ہم جیسی نسل تیار کریں گے، پاکستان کا مستقبل بھی ویسا ہی ہوگا۔

وزیراعظم نے سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صلح حدیبیہ عقل و حکمت، واقعہ طائف صبر و برداشت اور فتح مکہ عفو و درگزر کی عظیم مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے مواخات مدینہ کے ذریعے بھائی چارے کی بنیاد رکھی اور خطبہ حجۃ الوداع انسانوں کی برابری اور حقوق کا عظیم منشور ہے۔ انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ ذاتِ اقدس حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو مرکز بنا کر متحد ہوں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کانفرنس میں انعامات حاصل کرنے والے علماء اور سکالرز کو مبارکباد بھی دی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.