vni.global
Viral News International

پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول عرف پنکی گرفتار

وفاقی سول حساس ادارے کی نشان دہی پر کراچی کی گارڈن پولیس نے چھاپا مار کر پاکستان کی سب سے بڑی خاتون کوکین میکر انمول عرف پنکی کو پکڑ لیا، اپنا پروڈکشن یونٹ چلانے والی ملزمہ سے کروڑوں مالیت کی کوکین اور دیگر کیمیکلز برآمد ہوئے ہیں۔

گارڈن پولیس نے یہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیا، جس میں پاکستان کی سب سے بڑی کوکین میکر انمول پنکی پکڑی گئی، انمول پولیس سمیت دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھی۔

پولیس حکام کے مطابق انمول پنکی خود کوکین بنا کر عام کوکین سے مہنگی فروخت کرتی تھی، گرفتارملزمہ کوکین کے علاوہ اعلی کوالٹی کی ریڈ وائن بھی بناتی ہے، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سپلائی دیتی تھی۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ کروڑوں روپے ماہانہ کمانے والی پنکی مڈل پاس ہے، انتہائی مطلوب ترین خاتون کو چلتی پھرتی لیب کے ساتھ گرفتار کیا گیا، جو مکمل طور پر کوکین کا پروڈکشن یونٹ چلاتی ہے، انمول کے قبضے سے 1 کلو ہاف ریڈی کوکین برآمد ہوئی، 15 سے زائد کوکین کے انڈے گولڈن کیپ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انمول عرف پنکی 300 گرام کوکین سے 1 کلو کوکین تیار کرتی ہے، ایک کوکین کے انڈے کی قیمت 8 لاکھ سے زائد ہے، اور وہ پاکستان کی مہنگی ترین کوکین خود بناتی ہے، عام کوکین 8 سے 10 ہزار روپے گرام مل جاتا ہے، انمول وائٹ کوک 25 ہزار گولڈن کوک 40 ہزار میں فروخت کرتی ہے۔

گرفتار ملزمہ نے کراچی میں سپلائی کے لیے 4 رائڈرز رکھے ہوئے ہیں، ہر رائڈر کو ماہانہ تنخواہ اور کرایہ پر گھر بھی پنکی نے دلوایا، اور ہزاروں گاہکوں سے انمول پنکی خود رابطے میں رہتی ہے، خاتون منشیات سپلائر کو سڑک پر پیسے بانٹنے کی بھی عادت ہے، کبھی ایک دن میں بھی چالیس پچاس لاکھ روپے بانٹ دیتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.