vni.global
Viral News International

نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن،ملک بھر میں آج یوم عاشور منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مروجہ راستوں پر ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں، جن کے ساتھ روایتی علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی موجود ہیں۔ امام حسینؓ کے پیغام اور ان کی قربانیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالنے کے لیے خصوصی مجالس اور دینی محافل کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

نواسہ رسولؐ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کا دن، یوم عاشور آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے، جلوسوں کے روٹس پر رکاوٹیں کھڑی کر کے غیر ضروری آمدورفت بند کر دی گئی ہے اور حساس علاقوں میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے ساتھ ساتھ دفعہ 144 بھی نافذ ہے۔ ان جلوسوں کے اختتام کے بعد شامِ غریباں برپا کی جائے گی، جس میں ذاکرین واقعہ کربلا کے بعد کے مصائب بیان کریں گے، جس کے بعد عزادار گھروں کو روانہ ہو جائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.