vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونا بدقسمتی ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنے کے حکومتی اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی ابہام نہیں تھا اور عدالتِ عالیہ کے حکم پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی مسائل کا حل سیاسی اور مذاکرات کے ذریعے نکالنے کی کوشش جاری رکھے گی، تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بغیر جمہوریت کا چلنا مشکل ہے۔ حکومت سے بانی پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال منتقل کرنے یا تفصیلات نہ بتانے کی توقع نہیں تھی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کے مکمل طبی معائنے کے لیے انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم حکومت نے انہیں پمز اسپتال منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں دیر گئے دوبارہ اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.