vni.global
Viral News International

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استعفیٰ دے دیا

جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیا

سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس مظاہرعلی نقوی کے بعد جسٹس اعجازالاحسن نے بھی استعفا دیدیا۔جسٹس اعجازالاحسن سنیارٹی کے لحاظ سے سپریم کورٹ کے تیسرے سینئرترین جج تھے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں شرکت سے بھی معذرت کی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے گزشتہ دو روز قبل مظاہر نقوی کیخلاف کونسل کاروائی سے اختلاف کیا تھا ااور جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا

جسٹس اعجاز الاحسن نواز شریف کیخلاف پاناما کیس میں مانٹرینگ جج رہے ہیں

جسٹس اعجاز الااحسن کا صدر پاکستان کو لکھے خط کے متن کے مطابق جسٹس اعجاز الااحسن کا کہنا ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں بطور جج مزید کام نہیں کرنا چاہتا،ارٹیکل 206 ون کے تحت سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفی دے رہا ہو،جسٹس اعجاز الحسن نے اپنے استعفے میں مستعفی ہونے کی وجوہات بیان نہیں کیں۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری مختلف کیسز لسٹ کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن سپریم کورٹ کے بینچ تھری کی سربراہی میں مختلف کیسز کی سماعت کررہے ہیں،،تین رکنی اس بینچ میں جسٹس عائشہ اے ملک اورجسٹس شاہد وحید شامل ہیں،یہ بینچ 8جنوری سے 11 جنوری تک مختلف کیسز کی سماعت کرے گا ۔۔

جسٹس اعجاز الاحسن جون 2016 میں سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔۔۔جسٹس اعجاز الاحسن نے اکتوبر 2024 میں چیف جسٹس پاکستان بننا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.