vni.global
Viral News International

وزیر اعظم نے ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا حکم دے دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور عدالتی کارروائی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس کے شرکاء کو آئینی امور پر بریفنگ دی، اجلاس میں ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک پر حکمران جماعت نے گہری تشویش کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے جلد کمیٹی کے قیام کی ہدایت کر دی۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کی مبینہ آڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے فورم کا موثر انداز میں استعمال جاری رکھنے پر اتفاق ہوا جبکہ پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کی کسی کو اجازت نہ دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.