vni.global
Viral News International

راولپنڈی کے ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق ہو گیا

راولپنڈی کے علاقے کوہاٹ روڈ پر جنڈ پھاٹک کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار ویگن نے سڑک کنارے کھڑی کار کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں موجود ماں اور بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دیگر چھ افراد شدید زخمی ہوئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور لاشوں سمیت زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جنڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حادثے کی مزید وجوہات کا تعین کرنے کے لیے قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.