فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹینا کیپ ورڈی کوشکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
میامی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے راؤنڈ آف 32 میں ارجنٹینا نے ایک انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد کیپ ورڈی کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ میامی میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم نے کیپ ورڈی کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ میچ کے دوران زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا جہاں کیپ ورڈی نے دو مرتبہ خسارے میں جانے کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ برابر کیا۔

مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا تھا، جس کے بعد میچ کو اضافی وقت تک بڑھایا گیا۔ اضافی وقت میں ارجنٹینا نے مزید 2 جبکہ کیپ ورڈی نے ایک گول اسکور کیا، یوں ارجنٹینا یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اب پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ مصر سے ہوگا اور یہ سنسنی خیز میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا جہاں دنیائے فٹ بال کے دو بڑے اسٹارز، ارجنٹینا کے لیونل میسی اور مصر کے محمد صلاح، ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے۔