vni.global
Viral News International

عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کرلی

بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی دیرینہ ساتھی گوری سپراٹ سے ایک نجی اور سادہ تقریب میں شادی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی یہ تقریب اتوار کے روز ممبئی میں عامر خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں دونوں نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کو رجسٹر کروایا۔

عامر خان نے گوری سپراٹ سے تیسری شادی کر لی

اس پروقار مگر سادہ تقریب میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی، جن میں عامر خان کے بچے جنید، آئرہ اور آزاد سمیت متعدد قریبی عزیز شامل تھے۔ عامر خان اور گوری سپراٹ ایک دوسرے کو تقریباً 25 برس سے جانتے تھے، تاہم سال 2024 میں دوبارہ رابطہ ہونے کے بعد ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا اور انہوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ عامر خان نے مارچ 2025 میں اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پہلی بار گوری کو اپنی گرل فرینڈ کے طور پر عوام کے سامنے متعارف کروایا تھا۔ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل وہ رینا دتا اور فلم ساز کرن راؤ سے شادیاں کر چکے ہیں، جبکہ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر ان کی اس شادی کی خبریں گرم تھیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.