vni.global
Viral News International

فٹبال ورلڈ کپ،امریکہ کی پیراگوئےکے خلاف چار ایک سے بڑی کامیابی

لاسر اینجلس میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان امریکہ نے کھیل کے آغاز سے ہی میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی تھی اور ساتویں منٹ میں پیراگوئے کے کھلاڑی کی غلطی کی وجہ سے ہونے والے اون گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک امریکی ٹیم تین صفر سے آگے تھی جس میں فولارن بالوگن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔

دوسرے ہاف میں پیراگوئے کی جانب سے ماریشیو نے ایک گول کر کے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن میچ کے آخری منٹس میں جیو رینا نے شاندار گول کر کے امریکہ کی چار ایک سے فتح یقینی بنا دی۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات سمیت 70 ہزار سے زائد تماشائی اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ میچ شروع ہونے سے قبل کیٹی پیری اور دیگر فنکاروں نے افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔

اس جیت کے بعد گروپ ڈی میں امریکہ کی اگلے مرحلے میں پہنچنے کی پوزیشن کافی مضبوط ہو گئی ہے تاہم میچ کے دوران اسٹار کھلاڑی کرسچن پلسک کا زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا ٹیم کے لیے تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.