vni.global
Viral News International

سعودی عرب نے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرادیا

سعودی حکومت نے زائرین کی سہولت کے لیے ایک سالہ ملٹی پل انٹری عمرہ ویزا متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب ویزا ہولڈرز کو سال بھر میں متعدد بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق اس نئے ویزے کی میعاد 365 دن ہوگی جس کے دوران زائرین جتنی بار چاہیں سعودی عرب میں داخل ہو سکیں گے، تاہم ایک وقت میں ان کا مجموعی قیام 90 روز تک محدود رہے گا۔ نئے نظام کے تحت ہر نئے سفر سے قبل زائرین کو ‘نسک’  پلیٹ فارم سے منظور شدہ سروس پیکیج خریدنا اور اسی ایپ کے ذریعے عمرہ پرمٹ حاصل کرنا لازم ہوگا۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ ہر بار ملک سے روانگی کے بعد یہ ویزا غیر فعال ہو جائے گا جسے اگلے سفر کے لیے مقررہ شرائط پوری کر کے دوبارہ فعال کیا جا سکے گا، جبکہ حج سیزن کے دوران یعنی یکم ذوالقعدہ سے 13 ذوالحج تک اس ویزے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.