vni.global
Viral News International

احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ خان اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق درج کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کی قانونی کارروائی کی رپورٹ پر یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دونوں ملزمات کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلی معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج کی پاداش میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور کیس کی مزید کارروائی آئندہ سماعت پر کی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.