vni.global
Viral News International

توہین الیکشن کمیشن کیس، بانی چیئرمین اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ کیس کی آئندہ سماعت الیکشن کمیشن میں ہوگی۔

نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت میں ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

بانی پی ٹی آئی اورفواد چوہدری نے چارج شیٹ میں لگے الزامات سے انکار کردیا،، کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.