vni.global
Viral News International

عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کردی

حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی ہے، جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے مطابق بہبود سیونگز، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر سالانہ منافع کی شرح کم کر کے 12.96 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد کر دی گئی ہے، جس کے تحت اب ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا۔ ا

علامیے کے مطابق اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا منافع 12.6 فیصد ہو گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.