vni.global
Viral News International

وزیر اعظم ایران کےشہید آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کرینگے

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کر کے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہارِ تعزیت کریں گے اور بعد ازاں ترک صدر کی دعوت پر استنبول جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران ترجمان نے دوحہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت، آپریشن غضب للحق کی کامیابیوں، اور پاکستان کو انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت ملنے کی بھی تصدیق کی۔

سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے مطابق اس چھ دہائیوں پرانے معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی و سفارتی راستے استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت بنیادی مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ بھارتی قیادت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی سوچ ہے، جبکہ ہمالیہ سے نکلنے والے دریاؤں کے معاملے میں چین بھی ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی جیلوں میں قید 750 پاکستانیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی ہے، صومالیہ میں یرغمال پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اور فاروق آباد میں خستہ حال گردوارے کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی اجازت کے بغیر گرانے کی کوشش کو بروقت روک دیا گیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.