اردن میں امریکی ایئربیس پر بڑا ایرانی حملہ، 3 ایف 35 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ
A woman stands next to Iranian-made Zolfaghar missiles displayed at Azadi Square in Tehran on July 24, 2026. Iran's army said on July 24 it carried out drone strikes against several American military facilities and bases in Bahrain and Jordan in retaliation for the latest US attacks against the Islamic republic. (Photo by AFP) /
تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے قشم جزیرے پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں واقع الازرق ایئربیس کو متعدد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں تین امریکی ایف-35 طیاروں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق جب تک خطے سے امریکی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہو جاتا اور بحری رفت و آمد میں مداخلت بند نہیں ہوتی، تب تک جدوجہد جاری رہے گی اور آبنائے ہرمز کو بھی بند رکھا جائے گا۔