vni.global
Viral News International

فواد چوہدری کو بڑا سیاسی جھٹکا ،کاغزات نامزدگی کی اپیل مسترد

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے الیکشن ٹربیونل نے فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں

فواد چوہدری  کی این اے 60 اور 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیلیں مسترد ہوگئیں۔ الیکشن ٹربیونل جج جسٹس چودہری عبدالعزیز نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کیخلاف تمام اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری نے اہلیہ کے بنک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، انہوں نے بیان حلفی بھی نہیں دیا اور منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات بھی چھپائے۔ فواد چوہدری انتخابی میدان سے آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ ان کی اہلیہ حبا چوہدری پہلے ہی نااہل ہوچکی ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بینچ میں چیلنج کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.