vni.global
Viral News International

ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے اتفاق کیا ہے کہ ان کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر  امریکا کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہیں، ایرانی کہتے ہیں کہ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای مذاکرات  سے متعلق منظوری دے رہے ہیں، شاید کسی موقع پر  آیت اللہ سے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا تنازع ختم ہوگا تو فیول کی قیمتیں کم ہوں گی، مستقبل قریب میں فیول کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ  نیتن یاہو کی لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی سے پریشان تھے اور نیتن یاہو  سے  سخت  اور غصے بھرے لہجے میں گفتگو کی تھی۔

https://m54oew2wovel-hls-push.5centscdn.com/mp4/raw/1/1/4-922bfd62-d967-4887-aaa0-527149ce168d_combined.smil/playlist.m3u8

ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ

کویتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ  فضائی دفاعی نظام نے رات گئے دشمن کے میزائل اور ڈرون حملے روکے۔کویتی وزارت دفاع کے مطابق میزائلوں اور ڈرون کو کامیابی سے فضا میں تباہ کردیا گیا، سنے گئے زوردار دھماکے دفاعی نظام کی کارروائی کا نتیجہ ہے۔

دوسری جانب سے کویتی سول ایوی ایشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ ایرانی ڈرونز، میزائل حملوں کے بعدکویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق  ایرانی حملےمیں ائیرپورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل اور دیگر ائیرپورٹس کی جانب موڑا جارہاہے۔

کویت پر ایرانی حملوں میں ایک شخص جاں بحق اور 63 زخمی ہوئے: کویتی حکام

کویتی وزارت خارجہ نے ایرانی حملے میں ایک شخص کے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی، کویتی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کویت پر ایرانی حملوں  میں 63 افراد زخمی بھی ہوئے ، کویتی وزارت صحت کے مطابق کویت پر ایرانی حملے میں زخمی ہونے والوں میں ائیرپورٹ کے ملازم اور مسافر بھی شامل تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.