vni.global
Viral News International

فلپائن میں قیامت خیز زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی

فلپائن کے جنوبی جزیرے مینڈاناؤ کے قریب آنے والے 7.8 شدت کے انتہائی طاقتور زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اور مقامی حکام کے مطابق، زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث مختلف حادثات اور عمارتیں گرنے سے 450 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زلزلے کی گہرائی زمین میں صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی

Philippines earthquake live: At least 15 dead and 129 injured, officials say - BBC News

کم گہرائی ہونے کی وجہ سے سطح زمین پر جھٹکوں کی شدت انتہائی ہولناک تھی جس نے رہائشی اور کاروباری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا اور کئی ڈھانچے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا

Southern Philippines hit by 7.8-magnitude earthquake | Earthquakes News | Al Jazeera

زلزلے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ اور امدادی ٹیموں نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ شدید متاثرہ علاقوں سے اب تک 10,000 سے زائد افراد کو نکال کر محفوظ مقامات اور عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، تاہم اب بھی 4 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکار مسلسل کام کر رہے ہیں۔

آفٹر شاکس کا سلسلہ شہریوں کو متاثرہ عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت

32 killed as 7.8 magnitude earthquake strikes southern Philippines

متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو مخدوش عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.